راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی میں 27 ہزار لیٹر جعلی دودھ برآمد کرکے تلف کر دیا۔ جوخشک پاوڈر اور ویجیٹیبل آئل سے تیار کیا جا رہا تھا ۔اورانسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہو سکتا تھا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی فیض آباد کے قریب محمدی کالونی میں قائم ایک غیر قانونی ملک پروڈکشن یونٹ کے خلاف کی گئی۔کارروائی کے دوران موقع سے 4 مکسنگ مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں جو جعلی دودھ تیار کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔ اس کے علاوہ 3200 کلو گھی اور 2500 کلو خشک پاوڈر بھی برآمد کیا گیا۔