• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی سے زیادتی کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنیوالا اشتہاری شاہ زیب عبداللہ گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)کمسن بچی سے زیادتی اور ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والا اشتہاری ملزم شاہ زیب عبداللہ گرفتار کر لیا گیا ۔ چیف کورٹ گلگت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی اور ملزم کو کمرۂ عدالت سے ہی گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ، ملزم گزشتہ چار سال مفرور رہا، فیک فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے بلیک میلنگ کا انکشاف بھی ہوا ،فیس بک کی جانب سے فراہم کردہ معلومات سے ملزم کی نشاندہی ممکن ہوئی، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی NCCIA گلگت کے حوالے کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید