• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز انچارچ آج کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے بارے میں بہتر آگاہی اور ان کے بروقت ازالے کو ممکن بنانے کے لیے آئیسکو انتظامیہ نے تمام آپریشن سرکلز میں آج جمعرات) صبح 10:00 سے دن 12:00 بجے تک منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ایس ای اسلام آباد سرکل بمقام آئیسکو جی الیون سب ڈویژن اسلام آباد ،ایس ای راولپنڈی سٹی سرکل بمقام آئیسکو مصریال سب ڈویژن راولپنڈی ، ایس ای راولپنڈی کینٹ سر کل بمقام راجپوت شادی ہال جٹھہ ہتھیال ، ایس ای اٹک سرکل بمقام آئیسکو سنگ جانی سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید