راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مکان فروخت کرکے رجسٹری نہ کروانے اور تقاضاکرنے پردھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ رتہ امرال کو احمد رضا بھٹی نے بتایا کہ سائل نے ملزم راجہ مشتاق سے ایک مکان 10 مرلہ موضع چوہڑ ہڑپال ڈھوک حسو راولپنڈی خرید کیا سائل نے جب رجسٹری کا تقاضا کیا تو اس نے لیت ولعل سے کام لینا شروع کردیا جبکہ عرصہ تقریباً 3 سال سے قبضہ سائل کے پا س ہے اور اب جب سائل رابطہ کرتا ہے تو ملزم مذکور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے سائل گزشتہ رات مذکورہ مکان پر گیا تو راجہ مشتاق،حیدر مشتاق اور آفاق علی 5 نامعلوم اشخاص کے ساتھ آگئے اور آفاق علی نے پسٹل لہراتے ہوئے سائل کو للکارا کہ یہاں سے بھاگ جاؤ اور دوبارہ نظر مت آنا ورنہ ہم تمہیں قتل کر دیں گے ۔