• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک میں ہفتہ سے بارش و برفباری کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات نے کئی ماہ کے وقفہ کے بعد راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ (کل) جمعہ کو بلوچستان میں داخل ہو گا اور ہفتہ 20دسمبر کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا ،ہفتہ کی شام اور اتوار کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔
اسلام آباد سے مزید