• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلی خرگوشوں کا غیرقانونی شکار کرنیوالے 19شکاریوں کے خلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جنگلی خرگوشوں کا غیرقانونی شکار کرنے والے 19شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ چونترہ کومحمد اعجاز سنیئروائلڈ لائف رینجرزراولپنڈی نے بتایا کہ مخبر خاص کی اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ گاہی سیداں میں جنگلی خرگوش کا شکار بذریعہ سگ تازی کتا ہورہا ہے ہمراہی اسٹنٹ چیف والڈ لائف رینجر معہ نفری بسواری سرکاری گاڑی پر جائے وقوعہ پہنچے تو 19ملزمان کو 9سگ تازی کتوں سے جنگلی خرگوش کا شکار کرتے ہوئے دیکھا ملزمان والڈ لائف ٹیم کو دیکھ کر شکار شدہ خرگوش کو چھپا دیا جب انہیں بتایا کہ آپ سگ تازی کتوں سے شکار نہیں کرسکتے آپ قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہمارا محکمانہ جرمانہ کردیں سب بندوں کے خلاف کارروائی نہ کریں تھوڑی دیر بعد ملزمان جرمانہ دینے سے انکاری ہوگئے اوروالڈ لائف کے ملازمان کے ساتھ توں تکرار شروع کردی اور سرکاری گاڑی اور ملازمان پر دھاوا بول دیا اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں میں بھاگ گئے ملزمان سے 4 گاڑیاں پکڑلی گئیں۔ ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کی 9ملزمان نامعلوم اوربقایا کے نام 1 نصیر محمد ولد سراج محمد2 مہران خان ولد ہاشم علی خان 3۔ شاہ فہد ولد شاہ جہاں محلہ نیک نام خیل صوابی 4۔ خان اعظم ولد نورالقمر 5۔سید زادہ ولد خان زادہ 6۔ سید کریم شاہ ولد فقیر زادہ 7۔ محمد حلیم ولد محمداسرار 8۔ محمد رشید ولد محمداسرار 9۔ مثل خان ولد نثار محمد 10۔طاہر سرور ولد سلطان سرور معلوم ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید