• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں ڈکیتیاں بڑھ گئیں،3 گاڑیاں12موٹرسائیکل غائب ہوگئے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں ڈکیتیاں بڑھ گئیں،3 گاڑیاں 12 موٹرسائیکل غائب ہوگئے۔اسلحہ کی نوک پر متعدد شہریوں کو لُٹ گئے،شہری لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات ع موبائل فونز سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی ،9موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ ریس کورس میں4 ڈکیتیاں،تھانہ چک لالہ سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتیاں ہوئیں۔تھانہ صدرواہ کے علاقہ ٹول پلازہ باہتر براہمہ انٹرچینج کے قریب حبیب الرحمٰن اپنی گاڑی ہنڈا ماڈل روکا کرتین چار افراد نیچے جنہوں نے کہاکہ ہم ایجنسی کے بندے ہیں ملزمان گاڑی میں بیٹھ گئے رشہ کئی انٹرچینج سے اتر کر مردان روڈ پر اسے اتار دیا اور اس سے 4ہزار روپے اورموبائل چھین لیااوراس کی گاڑی لے کرفرار ہوگئے، کلیام آباد میں ارشدخان کے گھر کے تالے توڑ گھر سے طلائی زیورات 3تولہ اور ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر لئے۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی12 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ2 کاریں ،3موٹر سائیکل چوری،ایک موٹر سائیکل اور3 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ، 3 گھروں کے تالےٹوٹ گئے ۔تھانہ سنگجانی اور تھانہ انڈسریل ایریا سے 2 کاریں اور تھانہ سنبل کے علاقے سےایک موٹر سائیکل ،تھانہ رمنا ،تھانہ شمس کالونی اور تھانہ لوہی بھیر کے علاقوں سے 3موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید