• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراسلے کو جلسوں میں تماشا بنادیا گیا، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے سفارتی مراسلے کو جلسے، جلوسوں میں تماشا بنا کر ملکی مفاد کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ کر کے اداروں کے خلاف اکسا رہا ہے، عمران نیازی کی ہرزہ سرائی سے پاکستان کے دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں بیٹھا شخص ’’میں ناں مانوں‘‘ کی گردان مسلسل الاپ رہا ہے، انتخابات میں پتا چلے گا عوام کس کے ساتھ ہیں۔

(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام نہیں لیں گے لیکن عوامی وسائل پر ڈاکے کا حساب ضرور لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید