• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر کا دلچسپ انداز میں فلم کی ریلیز کا اعلان

بالی ووڈ کے معروف فلمسازو ہدایتکار کرن جوہر نے فلم ’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

اس فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

کرن جوہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے بڑے شاعرانہ انداز میں فلم ’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

اُنہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کچھ یوں کیا؛

سو مچ جوش اور جذباتی جوانی،
پریتم کی دھماکےداردھن بھی ہے سنانی،
گرم دھرم کا سویگ تو دیکھو 
بس ہماری فیوریٹ جیا جی کی تصویر مت کھینچو!
اب ان کی بے شمار تعریف کرنی ہے لازمی،
دی ون اینڈ اونلی شبانہ عظمی!
اور پھر گوچی میں لِپٹا رنویر ایز راکی،
عشق کے گھوڑے پر سوار لائق این عاشق جوکی!
باکس آفس کی ماہرانی ہماری عالیہ رانی،
کیا پھر بنے گی دلہنیا ان دِس کہانی؟
اس سب کا  کریں آپ انتظار،
وی آر کمنگ سوون ٹو وِن یور عشق والا پیار!

اس پوسٹ کے آخر میں کرن جوہر نے بتایا کہ فلم ’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘ اگلے سال 10 فروری کو سنیما گھروں کی رونق بنے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید