• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر تیسرا بینچ بھی ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کے لیے پاسپورٹ کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کرنے سے آج دوسرے بینچ نے بھی معذرت کر لی۔

اس طرح مریم نواز کی درخواست پر تیسرا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔

نیب اور وفاقی حکومت کے وکلاء جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت شروع ہوتے ہی جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بھی مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لیے۔

اس صورتِ حال کے بعد آج لاہور ہائی کورٹ کا دوسرا بینچ بھی تحلیل ہو گیا۔

نئے بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی گئی ہے۔

اس سے پہلے مریم نواز کی درخواست کی سماعت سے جسٹس فاروق حیدر نے معذرت کی تھی۔

جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے گزشتہ روز سماعت کرتے ہوئے ای سی ایل رولز طلب کیے تھے۔

اس سے قبل بھی ایک عدالتی بینچ مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید