• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی سعودی عرب روانگی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط

لندن(پی پی آ ئی)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی سعودی عرب روانگی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط ہوگئی ہے۔گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے نواز شریف کو10سال کی مدت کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے، پاسپورٹ کے جاری ہونے کے بعد نواز شریف کبھی بھی پاکستان آسکتے ہیں لیکن اس سے قبل وہ سعودی عرب عمرے کی ادائیگی کی غرض سے جائینگے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان واپسی کا لائحہ عمل بنائیں گے کیونکہ نواز شریف کو الیکشن مہم کے آغاز سے قبل ہی پاکستان واپسی کا مشورہ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے الیکشن مہم سے پہلے پاکستان واپس آنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور طریقے سے الیکشن مہم چلانے کا عندیا دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیاگیا، عام پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے، اب وہ کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید