• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ورکرز کنونش: مریم نواز کو کونسا پلے کارڈ بھاگیا؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو لاہور میں ورکرز کنونش سے خطاب کے دوران لیگی جیالے کا پلے کارڈ پسند آگیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر میاں عامر نامی لیگی جیالے نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ موجود ہے۔

پلے کارڈ پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا گیا کہ 'نمبر پورے نہ ہوں تو سازش ہوتی ہے۔'

اگلی تصویر میں مریم نواز اسٹیج پر بیٹھی پلے کارڈ کو سراہاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

میاں عامر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مریم نواز کو میرا نعرہ پسند آگیا۔

دوسری جانب مریم نواز نے اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاندار عامر۔

اس کے ساتھ ہی مریم نواز نے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج بہت سارے حساب برابر کرنے ہیں، آپ نے ظلم اور جبر کا مقابلہ ڈٹ کرکیا آپ کو سلام پیش کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، نااہل، نالائق عمران خان سے آپ کی جان چھوٹ گئی، ووٹ چور سے پنجاب کا مینڈیٹ واپس چھین لیا، عمران خان کا نیا نام توشہ خانہ خان ہے۔

لیگی نائب صدر نے کہا تھا کہ کل تک یہ کہتا تھا نواز شریف کی سیاست اور حکومت ختم ہوگئی، اب رو رہا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر اس کی حکومت ختم کردی، نواز شریف کا شہباز وزیراعظم اور نواز شریف کا حمزہ وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید