وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ان کی صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
حمزہ شہباز نے سیاسی تعاون پر جہانگیرترین گروپ کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں ترین گروپ کے ارکانِ اسمبلی شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران عطاء اللّٰہ تارڑ اور اویس لغاری بھی موجود تھے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران پنجاب کی حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت بھی کی۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری بھی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے جہانگیر ترین کی صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔