• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بھارتی اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ ان کی والدہ اسپتال میں داخل ہیں اس لیے عید نہیں منائیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ جب ان کی والدہ اسپتال سے ڈسچارچ ہوجائیں گی تو وہ عید کی خوشیاں منائیں گی۔

ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کس طرح عید مناسکتی ہوں جب میری والد آئی سی یو میں ہیں، جب وہ ہی ہمارے پاس موجود نہیں ہیں تو میں اپنے گھر میں عید کیسے مناؤں۔

زرین خان نے کہا کہ میری زندگی اپنی والدہ کے گرد گھومتی ہے اور وہ ہی میری دنیا ہیں۔ جب وہ صحتیاب ہوکر گھر آجائیں گی تو میری عید ہوگی۔


واضح رہے کہ زرین خان کا گیت ’عید ہوجائے گی‘ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس میں بگ باس کنٹسٹنٹ عمر ریاض بھی ان کے ساتھ ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید