• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائی پلّوی کا اپنی بہن پوجا کے نام خوبصورت پیغام

تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ سائی پلّوی نے اپنی بہن پوجا کنن کے نام ایک خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

اداکارہ کی بہن نے رواں سال ستمبر میں وینیت شیو کمار سے شادی کی تھی۔ حال ہی میں اس جوڑے نے اپنی شادی کے تین ماہ مکمل ہونے پر جشن منایا۔

اس موقع پر سائی پلّوی نے نوبیاہتا جوڑے کےلیے دل کو چھو لینے والا ایک پیغام تحریر کیا۔

شادی کی البم سے چند ان دیکھی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میری بہن کی شادی میری زندگی کا بھی نیا مرحلہ ہوگی۔ میں نے تقریب میں موجود ہر کسی کی آنکھ نم ہوتے، دعائیں دیتے اور خوشی سے رقص کرتے ہوئے دیکھا۔‘

انہوں نے لکھا، ’میں پوجا کو یہ بڑا قدم اٹھانے دینے کےلیے تیار نہیں تھی کیونکہ یہ میرے لیے بھی نیا تھا اور میں ہمیشہ کی طرح اسے زندگی کے ہر معاملے پر مشورے نہیں دے سکتی تھی۔‘

سائی پلّوی نے مزید لکھا کہ ’لیکن مجھے یقین تھا کہ میرے پیارے وینیت پوجا کا اتنا ہی خیال رکھیں گے جتنا میں رکھتی ہوں یا شاید اس سے بھی زیادہ۔‘

ادکارہ نے مزید تحریر کیا کہ شادی کو تین مہینے ہو چکے ہیں اور میں نے اپنی زندگی میں کبھی اتنا اچھا محسوس نہیں کیا۔ میں خدا اور ان سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ان پر محبت کی بارش کی۔


سائی پلوی جلد ہی نتیش تیواڑی کی مذہبی فلم میں نظر آئیں گی۔ فلم میں رنبیر کپور، سائی پلوی، کنڑ اداکار یش اور سنی دیول مرکزی کردار ادا کریں گے۔

یہ فلم دو حصوں میں ریلیز ہوگی، پہلا حصہ دیوالی 2026 اور دوسرا حصہ دیوالی 2027 پر ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید