• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال بعد طلاق کا تصفیہ طے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ہالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور فلم اسٹار جوڑی، اداکارہ انجیلینا جولی اور اداکار بریڈپٹ کے درمیان طلاق کا تصفیہ طے پا گیا۔

انجلینا جولی کے وکیل جیمز سائمن کے مطابق اداکارہ اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال کے بعد طلاق کا تصفیہ طے ہوا ہے، انجیلینا جولی طلاق کا تصفیہ ہو جانے پر خوش ہیں۔

یاد رہے کہ انجلینا اور بریڈپٹ کی طلاق کا کیس ہالی ووڈ کی تاریخ کے سب سے طویل اور پیچیدہ مقدمات میں سے ایک ہے جو کہ اب ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔

انجلینا جولی کے وکیل نے معاملات طے پا جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 سال قبل انجلینا نے بریڈپٹ سے طلاق لینے کی درخواست دائر کی تھی،  انجلینا کی توجہ اپنے اہلِ خانہ کے سکون اور آرام پر ہے۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی نے طلاق کے لیے ایک نجی جج کی خدمات حاصل کی تھیں۔

جج کی جانب سے جَلد ہی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا تھا، گزشتہ فیصلے کے مطابق بچوں پر دونوں کو برابر کا حق دیا گیا تھا۔

بعد ازاں انجلینا نے جج کو کیس سے ہٹانے کی درخواست کی تھی جسے اعلیٰ عدالت نے قبول کر لیا تھا، کیس کے پہلے جج کو ہٹائے جانے کے بعد سارا کیس از سر نو چلا تھا۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید