• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان پروڈکشنز کی پشپا 2 کی ٹیم اور الو ارجن کو مبارکباد

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس (اے کے پی) نے پشپا 2: دی رول کی ٹیم اور اداکار الو ارجن کو فلم کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ 

عامر خان پروڈکشنز نے اس حوالے سے منگل کو اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک چھوٹے اور خوبصورت نوٹ میں فلم کی کامیابی پر پشپا 2 کی پوری ٹیم بالخصوص الو ارجن، سوکومار، رشمیکا مندانا اور فہد فاصل کو اس بلاک بسٹر کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا ہماری نیک تمنائیں آپکے ساتھ ہیں۔ 

اے کے پی کے اس نوٹ پر اداکار الو ارجن نے اپنے جوابی ٹوئٹ میں دلی تشکر کا اظہار کرتے اے کے پی کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پشپا 2: دی رول کا باکس آفس پر غلبہ جاری ہے اور صرف 25 دنوں میں یہ فلم 1760 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے اور اب یہ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم دنگل کے آل ٹائم ریکارڈ توڑنے کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔

2016 میں ریلیز ہونے والی دنگل نے دنیا بھر میں اپنی نمائش کے دوران مجموعی طور پر 2070.3 روپے کا بزنس کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید