• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتا دیا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم کب تک گرم رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 9 مئی تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مئی کے وسط تک کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بالائی سندھ میں 7 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اس دوران درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا بھی امکان ہے۔

خلیجِ بنگال میں سائیکلون بننے کا امکان

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیجِ بنگال میں سائیکلون بننے کا امکان ہے، 7 یا 8 مئی کو خلیجِ بنگال میں کم دباؤ والی صورتِ حال کا امکان ہے، جس سے لو پریشر ایریا سائیکلون بننے کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

پاکستان کو خطرہ نہیں

چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائیکلون کا رخ اور اس کے اثرات بنگلا دیش اور میانمار پر رہیں گے، تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سائیکلون سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید