• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران حکومت میں سرکاری اعداد و شمار سے 8 گنا زیادہ کورونا اموات ہوئیں

نیویارک (عظیم ایم میاں) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ماہرین کے ایک پینل کے مطابق عمر ان حکومت نے کورونا سے ہونے و الی اموات کے سرکاری اعدادوشمار حقیقی تعداد سے 8؍ گنا کم جاری کئے، اس کا انکشاف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

 اخبار کے مطابق دنیا کے جن ممالک نے کورونا کی وبا سے ہونے والی اموات کے سرکاری اعدادوشمار حقیقی تعداد اموات سے بہت کم بیان کرکےجاری کئے ان میں پاکستان کے علاوہ مصر، بھارت، میکسیکو اور متعدد دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔

 2020ء اور 2021ء میں حکومتوں کے اعلان کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مقابلے میں اندازاً 14.9ملین اموات زیادہ ہوئیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مصر کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مقابلےمیں کورونا کی وباء سے مرنے والوں کی تعداد 12؍ گنا زیادہ رہی۔

بھارت کے کورونا سے اموات کے سرکاری اعدادوشمار کےمقابلےمیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1.6 ملین تھی اس طرح صرف 2020ء اور 2021ء کے دو سالہ عرصہ میں مختلف ممالک کی حکومتوں نے جو سرکاری اعدادوشمار جاری کئے ان کے مقابلے میں 15؍ ملین یعنی ایک کروڑ 50؍ لاکھ زیادہ انسانی اموات کورونا سے ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی عمران حکومت کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مقابلے میں کورونا سےمرنے و الوں کی تعداد 8؍ گنا زیادہ تھی جس کا مطلب یہ ہے کہ عمران حکومت کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئےدنیا میں ایک مثالی حکمت عملی اپنائی ہے.

 حکومت کے اس دعویٰ کے بارے میں عالمی سطح پرانگلیاں اٹھ گئی ہیں لیکن کورونا اموات کے بارے میں سرکاری اعدادوشمار کم جاری کرکے حقائق چھپانے کا الزام صرف پاکستان پر نہیں بلکہ میکسیکو، مصر، بھارت اور دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید