ملتان(نیوز ایجنسیاں)کسان اتحاد نے گندم بحران پر 10مئی سے ملتان سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مافیا نے گندم اسمگل کرکے پیسہ کمایا، احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلائیں گے، مافیا نے گندم اسمگل کرکے پیسہ کمایا، احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلائیں گے، ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، گندم کی درآمد سے 1 ارب ڈالر کا زرمبادلہ باہر گیا۔خالد کھوکھر نے کہا کہ کسانوں کا 400 ارب روپے کا نقصان ہوا، صرف کرپشن کی خاطر 6 کروڑ کاشت کاروں کو ذبح کردیا گیا، مافیا نے گندم سمگل کرکے پیسہ کمایا، ای سی سی میں سمری بھیجنے والوں نے بوٹی کھانے کے لئے اونٹ کو ذبح کردیا۔