• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم اجلاس، کراچی، حیدرآباد کے مسائل اسمبلی میں اُٹھانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے اجلاس میں کراچی ، حیدرآباد اور میرپور خاص کے مسائل اسمبلی میں اُٹھانےکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ارکان اسمبلی سندھ کو ہدایت دی گئی کہ وہ صوبہ سندھ میں نوکریوں میں شہری کوٹے پر پہرہ دیں تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں حق پرست اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس پاکستان ہاؤس میں ہوا جس میں مرکزی کمیٹی کے اراکین سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فیصل سبزواری اور سید امین الحق بھی شریک ہوئے، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات کے حوالے سے سندھ حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بریفننگ دی، کراچی میں جاری کے فور سمیت وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور کراچی میں پانی، بجلی اور بنیادی سہولتوں کی ابتر صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،حق اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ پرست اراکین اپنے حلقوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے شب و روز کوششیں کریں، اراکین اسمبلی سندھ صوبے کی سرکاری نوکریوں میں شہری سندھ کے کوٹے پر پہرہ دیں تاکہ قابل نوجوانوں کو اُن کے حق سے محروم نہ کیا جاسکے، منتخب نمائندوں کو کہا گیا کہ وہ ایوان میں کراچی حیدرآباد میرپورخاص کے عوامی مسائل اسمبلی میں اُٹھائیں۔
اہم خبریں سے مزید