• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوبیٰ کے واپس آنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا میں اُنہیں بہن مانوں گی: دانیہ شاہ

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے کہا ہے کہ اگر سیدہ طوبیٰ انور واپس آنا چاہیں گی تو اُنہیں کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ اُنہیں اپنی بڑی بہن سمجھیں گی۔

حال ہی میں عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ایک میگزین کو انٹرویو دیا۔

دوران انٹرویو میزبان نے سیدہ دانیہ شاہ سے سوال کیا کہ آپ نے عامر لیاقت حسین کو چوتھی شادی کی اجازت دے دی۔

میزبان کے پوچھنے پر دانیہ شاہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر سے بہت محبت کرتی ہوں، اسی لیے انہیں چوتھی شادی کی اجازت دی ہے۔

دانیہ شاہ نے کہا کہ جہاں میرے شوہر خوش ہوں گے تو میں بھی وہاں خوش ہوں گی، ان کی خوشی میں میری خوشی ہے۔

میزبان نے سیدہ دانیہ شاہ سے یہ بھی پوچھا کہ اگر کل کو عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور واپس آجاتی ہیں تو کیا آپ اُنہیں قبول کریں گی؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سیدہ دانیہ شاہ نے کہا کہ اگر طوبیٰ واپس آنا چاہیں تو آسکتی ہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں بلکہ میں اُنہیں اپنی بڑی بہن سمجھوں گی۔

دانیہ شاہ سے کراچی کے لوگوں کے بارے میں پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ تھوڑے نفسیاتی ہیں جس پر عامر لیاقت ہنس پڑے۔

دوسری جانب انٹرویو کے دوران عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ وہ اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو ہنی مون پر تھائی لینڈ لے کر جائیں گے۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔

اس سے قبل عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جو کہ اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید