• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی دھماکا، خودکش بمبار خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی


جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خودکش بمبار خاتون کی دھماکے سے قبل کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خودکش بمبار خاتون آخری مرتبہ شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں اپنے شوہر ، بچوں سے ملنے گئی ہے۔

ویڈیومیں خاتون کے کاندھے پر کالے رنگ کا بیگ بھی دیکھاجا سکتا ہے،  تفتیشی ذرائع کے مطابق یونیورسٹی دھماکے کے دوران اسی بیگ کو استعمال کیا گیا تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون کے شوہر کی گرفتاری کے لیے اسی ہوٹل میں چھاپا مارا گیا تھا، ریکارڈ کے مطابق ہوٹل میں خاتون کا شوہر افتخار نامی شخص کے ساتھ آتا تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار خاتون بچوں کو شوہر کے حوالے کرنے آئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید