• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیارا ایڈوانی نے کرن جوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

بالی ووڈ کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہا ہے کرن جوہر پر یہ الزام سراسر غلط ہے کہ وہ ہندی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے مرتکب ہوئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کرن جوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو بالی ووڈ میں نئے  آنے والے اسٹارز کی کافی مدد کرتے ہیں، اس حوالے سے کیارا نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بتایا کہ جب وہ بطور اداکارہ انڈسٹری میں جگہ بنانے کی جدوجہد کررہی تھیں تو انہیں ڈیزائنرز تک نے مسترد کردیا تھا لیکن کرن جوہر نے انہیں سپورٹ کیا۔ 

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیارا ایڈوانی بتایا کہ کرن جوہر پر آج اقربا پروری کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے لیکن انہوں نے میری مدد کی اور ایسا اس وقت کیا جب میری کوئی حیثیت نہیں تھی۔ 

فلم شیر شاہ میں ہیروئن کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی کیارا ایڈوانی نے ان خیالات کا اظہار اپنی آئندہ آنے والی فلم ’بھول بھُلیاں ٹو‘ کے ساتھی اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم کی پروموشن کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ 

انہوں مزید کہا کہ کرن جوہر اور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بے غرضی کے ساتھ نئے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید