• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک کی رمضان مہم تقریباً 2.5 بلین ویوز کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی (این این آئی) مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے حال ہی میں پاکستان میں اپنی رمضان مہم کا اختتام StitchKindness# کے عنوان سے کیا جس نے ماہ مقدس کی روح کو سمیٹ کر صارفین کے درمیان ایثار اور خوشیاں باٹننے کا پیغام دیا۔ رمضان اور عید کے حوالے سے پانچ ہیش ٹیگز کے ذریعے چلنے والی اس مہم نے اس پاک مہینے کے دوران تقریباً 2.5 بلین ویوز حاصل کیے۔متحرک اور شاندار مہم میں اداکارہ عروہ حسین، گلوکار بلال خان، اور مشہور ٹک ٹاک تخلیق کار رومیسا خان اور ایمن زمان شامل تھے۔ یہ قابل ستائش اشتہار ایک علامت کے طور پر اُبھڑا ہے جس کے ذریعے ٹک ٹاک نے کمیونٹیز کی بہتری اور پاکستانیوں کو تفریح کے ذریعے جوڑنے کے اپنے وژن کو ظاہر کیا۔ہیش ٹیگ StitchKindness#، 1 بلین ناظرین تک پہنچا اور اپنی ویڈیوز میں بے لوث اور محنتی لوگوں کو نمایاں کیا جو روزہ رکھنے اور مشکل حالات میں اپنے فرائض کی پابندی کرتے ہوئے دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ پاکستان بھر میں ڈیجیٹل تخلیق کاروں نے اس مہم کے لیے ٹک ٹاک اشتہار کے ساتھ اپنے ویڈیوز کو جوڑ کر ایثار کا ایک سلسلہ بنایا جس نے رمضان کے دوران ان گمنام ہیروز کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی عزت افزائی کی۔ایک اور ہیش ٹیگ، MaheRamzan# جس نے 675.5 ملین ویوز حاصل کیے، نے رمضان کی روح کو منایا اور ماہ مقدس میں اپنی پسندیدہ روایات کمیونٹی کے ساتھ شیئر کیں۔

دل لگی سے مزید