• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر عامر لیاقت
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر عامر لیاقت 

رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کچھ دیر بعد اپنا آخری بیان جاری کروں گا، اس کے بعد ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ دوں گا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا ملک کی جانب سے گزشتہ ہفتے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دانیہ ملِک کی جانب سے عامر لیاقت پر لگائے جانے والے الزامات میں منشیات کی لت اور گھریلو بدسلوکی شامل ہے۔

تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا تھا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

دانیا کا کہنا تھا  کہ عامر لیاقت حسین جیسے دکھتا ہے ویسا بالکل نہیں، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا اور نشہ کرکے تشدد کرتا تھا۔

قومی خبریں سے مزید