• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رام گوپال ورما نے ’کے جی ایف چیپٹر 2‘ کو انڈسٹری کیلئے سیاہ بادل قرار دیدیا

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے مشہور ہدایتکار رام گوپال ورما نے فلم ’کے جی ایف چیپٹر 2 ‘کو بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے سیاہ بادل قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رام گوپال ورما نے کہا کہ کے جی ایف وہ سیاہ بادل ہے، جو بھارتی فلم صنعت کی تمام پرانی چیزوں کو نگل رہا ہے۔بھارتی ہدایت کار نے متعدد ٹوئٹس میں 14 اپریل کو ریلیز ہونے والی پرشانتھ نیل کی کے جی ایف 2پر تنقید کی، فلم اب تک عالمی سطح پر باکس آفس پر ریکارڈ توڑ رہی ہے۔کے جی ایف 2 جو پچھلے مہینے ریلیز ہوئی تھی، اس نے کئی بھارتی فلموں کی ریلیز کے باوجود باکس آفس پر کامیاب چلی آرہی ہے۔رام گوپال ورما نے اسی تناظر میں متعدد ٹوئٹس کیں اور بتایا کہ کس طرح کے جی ایف 2 سے دیگر فلموں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے لکھا کہ میرے خیال میں کے جی ایف 2 ایک بہت بڑا درخت ہے،جس کے سائے میں کوئی درخت نہیں بڑھ رہا ہے۔بھارتی ہدایتکار نے یہ بھی کہا کہ کے جی ایف 2 بڑے سیاہ بادل کی طرح ہے، جس نے دیگر بڑی فلموں پر اپنا سایہ ڈال دیا، اس بادل کے نیچے دوسرے ستارے اور ہدایتکار ختم ہورہے ہیں۔رام گوپال ورما نے بولی وڈ اور ساوتھ فلم انڈسٹری کا موازنہ کیا اور کہا کہ جس طرح ساوتھ کی فلمیں سینماء گھروں میں چل رہی ہیں، ایسا لگتا ہے بولی وڈ کو جلد ہی صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے فلمیں بنانا پڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ پرشانتھ نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے جی ایف کا دوسرے حصے کو فلم بینوں اور ناقدین کی طرف سے زبردست ردعمل مل رہا ہے۔

دل لگی سے مزید