• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوانتا ناموبے میں قید پاکستانی شہریوں کا معاملہ سینیٹ کی کمیٹی میں اٹھالیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینیٹر ولید اقبال کی زیرِ صدارت سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں  گوانتاناموبے میں قید پاکستانی شہریوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تحریری طور پر گوانتا ناموبے میں پاکستانیوں کے قید کے معاملے سے آگاہ کریں ہم اسے امریکی سفارتخانے کے ساتھ اٹھائیں گے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری بلنکن نے وزیر خارجہ کو فون پر بتایا کہ وہ گوانتاناموبے بند کرنا چاہتے ہیں۔

کمیٹی نے وزارتِ خارجہ اور وزارتِ انسانی حقوق کو معاملہ دیکھ کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی میں سلیم مانڈوی والا کی طرف سے صحافیوں کے تحفظ کا ترمیمی بل بھی زیر غور لایا گیا۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ بل ایسا بننا چاہیے جو صحافیوں کو قبول ہو۔

صحافیوں کے تحفظ کا ترمیمی بل دیگر شراکت داروں سے مشاورت کے لیے اگلے اجلاس تک مؤخر کردیا گیا۔

 کمیٹی نے وزارتِ قانون، اطلاعات، مشاہد حسین اور دیگر کو اگلے اجلاس میں بلا لیا۔

قومی خبریں سے مزید