• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابوسر ٹاپ 6 ماہ بعد ٹریفک کیلئےکھول دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برف باری کےباعث بند ہونے والا گلگت بلتستان کا خوبصورت سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ 6 ماہ کے طویل وقفے کے بعد ٹریفک کیلئےکھول دیا گیا۔

بابوسر کاغان روڈ کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے، شاہراہ بابوسر کاغان پر برف پگھلنے اور رات کو سڑک پر پانی جمنے کی وجہ سے صبح 6 سے شام 6 بجے تک آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔

روڈ پر ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی اس سال بھی برقرار رہے گی، ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے بابوسر ٹاپ پر ایس پی دیامر اور ونگ کمانڈر جی بی اسکاؤٹ کے ہمراہ خصوصی پیغام میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہا ہے۔

واضح رہے کہ بابوسر ٹاپ پر اس سال بھی ہیوی گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی برقرار رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید