• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پولیو کیسز بڑھنے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا اظہار تشویش

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں پولیو کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

کراچی سے جاری ایک اعلامیہ پی ایم اے نے کہا کہ پاکستان اپریل 2022 تک پچھلے 15 ماہ پولیو کیسز سے بچارہا۔ اپریل کے بعد ملک میں پولیو کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

 پی ایم اے کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ لگتا ہے ایک بار پھر پولیو وائرس کی منتقلی کے خاتمے کے لیے جانے والے اقدامات سے واپس لوٹ رہے ہیں۔ 

پی ایم اے نے کہا وقت آگیا ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر پولیو وائرس پر قابو پانے کے لئے فول پروف حکمت عملی تیار کرے اور پولیو کی بیماری کی شدت اور انسداد پولیو ویکسین کی اہمیت پر آگاہی مہم شروع کی جائے۔

صحت سے مزید