• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پڑوسی ملک بھارت میں 56 سالہ شخص کے گردے سے صرف 1 گھنٹے میں 206  پتھر نکال لیے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کی تکلیف دہ آزمائش کے بعد حیدرآباد کے ایک 56 سالہ شخص کو اس وقت کچھ راحت ملی جب ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے کی سرجری کے بعد گردے کی 206 پتھریاں نکال دیں۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص ایک مقامی ڈاکٹر کے ذریعے تجویز کردہ دوائیوں پر تھا جس سے اسے درد سے صرف عارضی ریلیف مل رہا تھا۔

تاہم، درد اس کے روزمرہ کے معمولات کو متاثر کرتا رہا اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے قابل نہیں رہا۔

اسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ یورولوجسٹ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات اور الٹراساؤنڈ اسکین سے اُس شخص کے بائیں جانب گردے کی پتھری کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور اس کی تصدیق اسکین سے ہوئی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ مریض کی کونسلنگ کی گئی اور ایک گھنٹہ جاری رہنے والی  سرجری کے لیے تیار کیا گیا جس کے دوران تمام پتھری نکال دی گئی۔

اسپتال کے ڈاکٹروں نے مزید کہا کہ گرمیوں میں زیادہ درجہ حرارت لوگوں میں پانی کی کمی کے واقعات میں اضافہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں گردوں میں پتھری بن سکتی ہے۔ 

وہ مشورہ دیتے ہیں کہ لوگ اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے زیادہ پانی اور ناریل کا پانی استعمال کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید