• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کے ملتان جلسے میں شرکت پر والد نے بیٹے کو جائیداد سے عاق کردیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

گزشتہ روز ملتان میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنے پر والد نے بیٹے کو جائیداد سے عاق کردیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران لی گئی ایک نوجوان لڑکے کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

تصویر میں لڑکے کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ موجود ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ کی مرکز بن رہا ہے۔

پلے کارڈ پر لڑکے نے لکھا ہوا تھا کہ ’میں کپتان کا کھلاڑی ہوں جسے والد نے ملتان جلسے میں شرکت کرنے پر جائیداد سے عاق کردیا ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کے پلے کارڈ کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسی جلسے کے دوران عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔

خاص رپورٹ سے مزید