• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے تمام بلدیاتی ادارے بااختیار مئیر کے ماتحت کیے جائیں، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کی تباہ حالی،گھمبیر بلدیاتی مسائل کے حل کے سلسلے میں 29مئی کو مزار قائد سے نکالے جانے والے حقوق کراچی کارواں کے حوالے سے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ضلع کیماڑی کے علاقوں شیرشاہ، بلدیہ ٹاؤن عابدہ آباد، فرنٹئیر کالونی،میٹروول، ہارون آبادکا دورہ کرکے عوام سے ملاقاتیں کیں اور مختلف مقامات پر کارنرمیٹنگز سے خطاب بھی کیا،دورے میں امیرجماعت اسلامی ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف، سکریٹری ضلع ڈاکٹر نورالحق، بلدیاتی امیدوار و یوسی 14 کے سابق چئیرمین نواز خان، یوسی 15 کے سابق وائس چئیرمین و بلدیاتی امید وار جلیل شمسی،یوسی 4 کے سابق چئیرمین عبد الصمد خان، ناظم علاقہ پٹھان کالونی احسان محمدودیگر بھی موجود تھے،حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی وہ بد قسمت شہر ہے جہاں انتخابات نزدیک آتے ہی تمام پارٹیاں برساتی مینڈکوں کی طرح نمودار ہوجاتی ہیں لیکن منتخب ہونے کے بعد ان کے نمائندے خلائی مخلوق بن جاتے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کراچی آئے لیکن وہ بھی گذشتہ حکمرانوں کی طرح زبانی اعلانات کرکے چلے گئے،جماعت اسلامی کراچی کے مسائل کے حل کی جدوجہد کررہی ہے اور اس سلسلے میں 29مئی کو مزار قائد سے تاریخی حقوق کراچی کارواں نکالاجائے گا، عوام کارواں میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوں اور جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک کا حصہ بنیں، کراچی اس وقت بدترین مسائل سے دوچار ہے، پانی اوربجلی کا شدید بحران ہے، واٹر بورڈ اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت نے کراچی کے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ شہر کے تمام بلدیاتی ادارے با اختیار مئیر کے ماتحت کیے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید