• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کی جانب سے طلباء شماری مہم کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کی جانب سے طلباء شماری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے رجسٹرار پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ، رفیعہ ملاح اور مانیٹرنگ افیسر اخلاق کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کو اس بات کا احساس ہے کہ صوبہ میں تعلیم سے محروم بچوں کی ایک معقول تعداد موجود ہے ،ان بچوں کا بھی تعلیم پر اتناہی حق ہے جتنا کسی بھی پاکستانی بچہ کا ہے انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اسکول جانے کے قابل عمر والے بچوں کی صحیح تعداد معلوم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کئے جار ہے ہیںلہذا پہلے مرحلہ پر اسکول ایجو کیشن محکمہ کی جانب سے صوبہ سندھ کے تمام اسکولوں اور مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کی شماری کا آغاز کیا جارہا ہےجس کے تحت وہ تمام طلبہ جو کسی بھی پرائیویٹ اسکول، ادارے یامدرسہ میں زیر تعلیم ہیں انکی تعداد کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں تا کہ وہ بچے جو کسی بھی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ گئے ہیں انکے لئے ایک مر بوط لائحہ عمل تیار کیا جا سکے ۔ اس سلسلے میں پرائیویٹ اسکول مالکان اور مدارس کے مہتمم حضرات سے گزارش ہے کہ طلبہ شماری کے لئے مامور حکومتی سر کاری عملہ کو در کار معلومات کو فراہم کرنے میں تعاون کریں اور تعلیم جیسے اہم قومی فریضہ میں اپنا کر دار ادکریں۔
اہم خبریں سے مزید