اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں وینزویلا میں ہونے والی کارروائی کی شکل میں سامراجیت کی نئی لہر کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ وینزویلا میں ہونے والی کارروائی ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ کارروائی ملک کے تیل کے ذخائر پر قابض ہونے کے لیے ہے۔ یہ نوآبادیات کی ایک نئی شکل ہے۔کولمبیا، میکسیکو اور کیوبا پر مزید حملوں کی دھمکیوں کی بھی مذمت کی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ کیوبا چی گویرا اور کاسترو کی سرزمین ہے، کیوبا پہلے ہی سامراجیت کے لیے قبرستان ثابت ہو چکا ہے۔