کراچی (اسد ابن حسن) سندھ کے محکمہ داخلہ نے بڑے پیمانے پر فیسیلٹی سپروائزر کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھرتیوں کے امیدوار کے لئے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان میں عمر کی حد 45 سے 55 سال ہونی چاہئے۔ امیدوار پاکستان کی مسلح افواج سے گریڈ 11 سے گریڈ 16 میں نوکری کر کے ریٹائر ہوا ہو۔ بنیادی کمپیوٹر ہینڈلنگ کا علم رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔