کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی زون نے سال 2025 کے دوران 621 کیسز رجسٹرڈ کر کے 1043 ملزمان کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے کے مطابق سال 2025 میں کل 1807 ویری فیکیشنز رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ 1518 کو نمٹا دیا گیا۔1992 نئی انکوائریز رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ 2144 انکوائریز کو نمٹایا گیا۔سال 2025 کے دوران 621 کیسز رجسٹر کیے گئے اور 624 کے حتمی چالان جمع کروائے گئے۔گذشتہ برس 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔مجموعی طور پر 115 مقدمات میں سزا سنائی گئی جبکہ عدالت کی جانب سے 169.557 ملین روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔56.5 ملین روپے کی جعلی ادویات ضبط کی گئیں۔79.49 ملین روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان ضبط کیا گیا۔حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 757.842 ملین روپے کی مختلف کرنسیز کو ضبط کیا گیا۔24.154825 بلین روپے مالیت کی قبضہ شدہ زمین واپس لی گئی۔561.1 ملین کے اثاثے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے ضبط کیے۔