اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے 8 سینئر عہدیدار وں کے تبادلے،پاکستان بھر کے بڑے ٹیکس وصولی میں بنیادی اسکیل نمبر بیس تک کے اعلی افسران کے نئےچارج ، ان لینڈ ریونیو اور اکاؤنٹس سروس میں اہم تقرریاں، متعدد افسران نے نئے عہدے سنبھال لیے ۔ جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق مجموعی طور پر 8افسران کے چارج چھوڑنے اور سنبھالنے کے احکامات جاری BS-20کے 3 افسران، BS-19 کے 2 افسران اور BS-18 کے 3 افسران شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے BS-18افسر احمد اکمل نے ٹرانسفارمیشن ڈیلیوری یونٹ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سیکنڈ سیکرٹری کا چارج 19 دسمبر 2025 سے چھوڑ دیا۔