کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنرکراچی سیدحسن نقوی کی ہدایت پرکراچی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران کئی دکانیں سیل،9 افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔مختلف ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کمشنر کو پیش کی گئی رپوٹس کے مطابق تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ گلشن اقبال میں روڈ سائڈ تجاوزات کیخلاف مہم میں 6ہوٹلوں کو سربمہر کیا گیا،گلستان جوہر بلاک 16میں رو ڈ سائڈ قانون کی خلاف ورزی پر 21 دکانیں،ملیر سید ولیج میں 12،ماڈل کالونی میں لیاقت مارکیٹ اور اسکے اطراف میں 200ٹھیلوں ااور پچاس سافٹ اور پکی تجاوزات کا خاتمہ اورآٹھ دکانیں سیل کی گئیں ،کیماڑی میں میں فٹ پاتھ ،گرین بیلٹ اور پبلک مقامات پرقائم پانچ ہوٹلوں کو سیل کیا گیا۔صدر میں 9دکانیں سیل کر کے چار افراد کو گرفتار جبکہ پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے،کورنگی نمبر 6سے سائکل مارکیٹ میں 32 دکانیں سیل کی گئیں۔