• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کے 12 وزرا نے حلف اٹھا لیا

گلگت (اے پی پی)گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کے 12 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس گلگت میں منعقد ہوئی، جہاں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نگران وزرا سے حلف لیا۔ تقریب میں سیاسی عمائدین، اعلی سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔حلف برداری کے بعد حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزرا کو انکے محکموں کے قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید