اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے 143 ناموں پر مشتمل ریڈ بک 2025 جاری کر دی ، انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں 143نام شامل ہیں ،پچھلی ریڈ بک 2023 میں شامل 156 مشتبہ افراد میں سے 51 کو گرفتار کرلیا گیا تھا ایک شخص کو فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔فہرست کا سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ ملزمان میں سات خواتین بھی شامل ہیں، جن پر جعلی دستاویزات اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق یہ ریڈ بک انسانی سمگلنگ کے منظم نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی سرگرم ہیں۔