• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض این جی اوز بلیک میلنگ کیلئے عدالت کا استعمال کرتی ہیں، ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی، این جی اوز اور دیگر شہریوں کی درخواستوں پر عدالت نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ بہت سی این جی اوز اور شہری بلیک میلنگ کے لیے عدالت کا استعمال کرتے ہیں، درخواستیں دائر کرکے بلیک میل کیا جاتا ہے،کیا ان شہریوں کی پہلے اسپیشل برانچ سے جانچ پڑتال کروالیں؟کہیں یہ بلیک میلنگ کا دھندا تو نہیں کرتے؟شہری ناظم آباد میں رہتا ہے، غیر قانونی عمارت نارتھ  ناظم آباد میں ہے، ایک شہری لیاری میں رہتا ہے عمارت دوسرے علاقے میں ہے،اس طرح کی مقدمہ بازی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، کھیل بنا رکھا ہے لوگوں کے گھر توڑوانے کے لیے، پہلے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیئے جائیں،عدالت نے درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید