مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکاء کی تعداد دیکھ کر کہا کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے، لگتا ہے خیبر پختون خوا نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔
مریم نواز نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو ناصرف پہچان لیا بلکہ اس کا راستہ روک دیا۔
اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار! بُری بات!۔