• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکار کو پکڑلیا

ڈیرہ اسماعیل خان سے ہکلہ انٹرچینج آتے وقت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکار کو پکڑلیا۔

علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکار کی زبردستی ویڈیو بنوائی اور پولیس اہلکار کو عمران خان کی حمایت پر مجبور کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پولیس اہلکار کو اپنے افسران کو برا بھلا کہنے پر اکسایا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوگیا ہے۔

عمران خان کا قافلہ پشاور سے اسلام آباد داخلے کے ٹول پلازہ سے آگے بڑھ گیا۔

قومی خبریں سے مزید