• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان آئی پی ایل کی میزبانی اور فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر ریلیز کرینگے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان آئی پی ایل کے فائنل کی میزبانی کریں گے اور 29 مئی کو آئی پی ایل کے فائنل کے دوران ہی وہ اپنے مداحوں کو ایک خاص تحفہ بھی دینے والے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی پہلی اننگز اور ڈھائی منٹ کے دوسری اسٹریٹجک ٹائم آؤٹ کے دوران وہ ٹیلی ویژن پر اپنی آئندہ فلم ʼلال سنگھ چڈھاکا ٹریلر ریلیز کریں گے۔ اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے فلم کے میکرز نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں عامر کو’ ʼلال سنگھ چڈھا‘ کے ٹریلر کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکار شام 6 بجے سے آئی پی ایل فائنل کی میزبانی کریں گے۔عامر خان نے اپنی فلم ʼلال سنگھ چڈھا کو پروموٹ کرنے کے لیے منفرد حکمت عملی اپنائی ہے۔ چاہے فلم کے نغموں کا ویڈیو نہ ریلیز کرتے ہوئے صرف آڈیو ریلیز کرنا ہو یا فلم کے اداکاروں کے بجائے گلوکاروں، گیت گاروں، موسیقاروں اور تکنیکی ماہرین کو فلم کا مرکزی حصہ بتانا ہو، عامر بخوبی جانتے ہیں کہ انہیں اپنی فلم کو کیسے شائقین کے نظروں میں لانا ہے۔ اس فلم کو عامر خان پروڈکشنز، کرن راؤ، اور ویاکام 18 اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم میں کرینہ کپور خان، مونا سنگھ، اور چیتنیا اکینینی بھی ہیں۔ یہ فلم سال 1994 میں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ اسٹار ٹام ہینکس کی مشہور فلم ʼفاریسٹ گمپ کا ہندوستانی ریمیک ہے۔ اس کی ہدایت کاری ادویت چندن نے کی ہے، جنہوں نے اس سے قبل ʼسیکرٹ سپر اسٹار کی ہدایت کاری کی تھی۔ فلم 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

دل لگی سے مزید