• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 سال ریلیشن شپ کے بعد ہنسل مہتا اور سفینہ حسین رشتہ ازدواج میں منسلک

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور بھارتی پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور رائٹر ہنسل مہتا 54 سال کی عمر میں طویل عرصے سے اپنی پارٹنرسفینہ حسین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر انہیں اپنا جیون ساتھی بنا لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کرکے انہوں نے سب کو حیران کردیا۔ہنسل مہتا کی شادی کی تصاویر پر سیلبرٹیز کے زبردست کمنٹ آرہے ہیں۔ راجکمار راؤ، منوج باجپائی، وشال بھاردواج، انوبھو سنہا، شیف رنویر برار سمیت کئی شخصیات نےدونوں کو شادی کی مبارکباد ی۔ پرتیک گاندھی نے کمنٹ کیا کہ ’یہ پیار ہے اور یہ قابل ترغیب بھی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہارٹ والی ایموجی بھی شیئر کی ہے۔ہنسل مہتانے ایک کے بعد ایک کئی تصاویر کے ذریعہ مداحوں کو سفینہ حسین کے ساتھ شادی کی ایک جھلک دکھائی ۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہنسل اور سفینہ دونوں شادی کے دستاویزوں پر دستخط کر رہے ہیں۔ شادی کی 8 تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ’تو 17سال بعد دو لوگوں نے اپنے بیٹوں کو بڑے ہوتے ہوئے دیکھا اور اپنے خوابوں کو پیچھا کرتے ہوئے ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ زندگی میں ہمیشہ کی طرح یہ بھی اچانک تھا، حالانکہ ہماری دعائیں سچی تھیں۔ آخر کار پیار باقی سب پر چیزوں پر حاوی ہوجاتا ہے۔ شادی کے دن ہنسل مہتا جہاں براؤن کلر کا بلیزر اور ٹی شرٹ میں نظر آئے وہیں، سفینہ نےپنک کلر کا شلوارقمیض پہنا تھا۔ اس دوران ان کی فیملی انہیں دعائیں دینے کے لئے وہاں موجود تھی۔ہنسل مہتا کی یہ دوسری شادی ہے۔ پہلی شادی انہوں نے سنیتا مہتا سے کی تھی، جس سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ سنیتا سے طلاق ہونے کے بعد وہ سفینہ کے قریب آئے۔ دونوں 17 سال تک ریلیشن شپ میں رہے۔ سفینہ کے ساتھ ہنسل کی دو بیٹیاں ہیں۔خیال رہے کہ سفینہ ایک سماجی کارکن اور ایجوکیٹ گرلز نامی ایک غیر منافع بخش تنظیم کی بانی ہیں۔ وہ آنجہانی اداکار یوسف حسین کی بیٹی ہیں۔

دل لگی سے مزید