• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپکا پاڈوکون کے کانز فلم فیسٹیول میں انداز نے سب کو حیران کردیا

کانز(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے ہنک رنویر سنگھ اپنی عجیب و غریب اسٹائلنگ کے حوالے سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ اب ان کی اہلیہ دیپکا پاڈوکون نے بھی کچھ ایسا اوتار اپنایا ہے جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ دیپیکا پاڈوکون کانز فلم فیسٹیول پر چھائی رہی ہیں۔ وہ اپنے مختلف لکس دنیا کے سامنے لانے میں کامیاب رہی ہیں۔ ان کی خوبصورتی سے لے کر فیشن سینس تک ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے۔دیپیکا پاڈوکون نے کانز سے تازہ ترین لک شیئر کیا ۔ جس میں بالکل مختلف انداز میں نظر آئیں۔انہوں نے بلیک رنگ کا گاؤن پہن رکھا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے بال کھلے رکھے ہیں۔ دپیکا پاڈوکون کے اس لک کو بھی سراہا جا رہا ہے۔دیپیکا پاڈوکون کے شمری گاؤن کے ساتھ ایک جیکٹ لگی ہوئی ہے جو ان کے لباس کو مزید خوبصورت بنا رہی ہے۔ بلیک گاؤن میں یہ ان کا دوسرا لک تھا، اس سے قبل بھی وہ کانز فلم فیسٹیول کے 7ویں دن بلیک شمری گاؤن میں نظر آئی تھیں۔ دیپیکا پاڈوکون نے اپنے شمری گاؤن میں ریڈ کارپٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ دیپیکا کے اس لک کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز معروف اداکارہ دیپیکا کو مشکلات تب پیش آئیں جب انہوں نے کانز کے لئے نارنجی رنگ کے خوبصورت گاؤن کا انتخاب کیا، اداکارہ جوں ہی ریڈ کارپٹ پر آئیں تو لڑکھڑا گئیں۔ کسی طرح خود کو سنبھالتی کانز کی سیڑھیوں تک پہنچیں تو وہاں بھی گاؤن پیروں تلے آنے لگا اور انہیں ایک مرتبہ پھر دشواری کا سامنا کرنا پڑگیا۔یاد رہے کہہ دپیکا اس سال کانز فلم فیسٹیول کی جیوری ممبر ہیں اور تقریباً ہر روز ہی اس ریڈ کارپٹ پرفیشن کے جلوے بکھیرتی نظر آتی ہیں۔مگر اس مرتبہ ٹریل کے ساتھ بڑا لمبا چوڑا نارنجی گاؤن پہننا ان کے لئے مشکل پیدا کرنے کا سبب بن گیا، تاہم پھر بھی ا نہوں نے اپنے ساتھی جیوری ممبران کے ساتھ فلم لائینوسینٹ کی اسکریننگ میں شرکت کی اور اس دوران کئی پوز بھی دیئے۔

دل لگی سے مزید