• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکاک میں منعقد ہونے والے ساتویں آر بی ایس سی انٹر نیشنل سکس اے سائیڈ کر کٹ ٹور نامنٹ اے ون گرین کی ٹیم نے جیت لیا، ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں سے چار ٹیمیں پاکستان سے چار بھارت سے جبکہ مزید چار ٹیموں نے بینکاک سے شرکت کی۔ 

پاکستان سے تعلق رکھنے والی اے ون گرین کی ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ٹیم کی قیادت پاکستان کے سابق انٹرنیشنل اسٹار فاسٹ بولر محمد سمیع کر رہے تھے، ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پیش کی۔

سیمی فائنل میچ پاکستان سے تعلق رکھنے والی ٹیم ڈیری کراچی کو شکست دی فاتح ٹیم کے سجاد مرزا نے فائنل میچ میں شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ محمد دانش، اسرار احمد، بہادر علی اور ذاکر ملک نے بھی نمایاں پر فارمنس دی۔ 

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے پر اے ون گرین کے اوپننگ بیٹسمین بہادر علی کو بیسٹ اسٹرائیکر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر بیسٹ بیٹسمین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی ایورگرین سکے بہادر علی کے نام ہی رہا۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید