• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹیپ بال کرکٹ لیگ کا انعقاد

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹیپ بال کرکٹ لیگ کا انعقاد اگلے ماہ کراچی میں ہوگا جس میں ورلڈ کی نامور ٹیمیں شریک ہونگی 16 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں بھارت، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات ، عمان، سعودی عرب اور انگلینڈ بھی شامل ہیں۔ 

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جاوید علی نے بتایا کہ ٹیپ بال کا انٹرنیشنل میلہ پہلی مرتبہ سج رہا ہے جس کا انعقاد20 جون کو عید گاہ گراونڈ پر ہوگا لیگ کے میچز نائٹ میں کھیلے جائیں گے جس کیلئے مختلف ممالک کی ٹیموں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ 

بھارت سمیت اکثر ٹیموں نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے میں کوئی اعتراض نہیں ان کے ویزا کا حصول ممکن ہوگیا تو انڈین ٹیپ بال کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد یقینی ہے، یو ایس ٹیپ بال ایسوسی ایشن کے صدر نوید عیسی اور وائس پریزیڈنٹ عامر صدیقی نے شر کت کا یقین دلایا ہے۔

انٹرنیشنل ٹپ بال کرکٹ لیگ کی فاتح ٹیم کی پرائز منی پچاس لاکھ روپے رکھی گئی ہے رنر اپ کو تیس لاکھ روپے دیئے جائیں گے فاتح ٹیم امریکہ میں ہونے والے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی حقدار ہوگی، میچز عید گاہ کرکٹ گراونڈ ناظم آباد میں ہونگے۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید