• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم دینے پر رضامند، روس کا اظہار برہمی

امریکا یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم دینے پر رضامند، فائل فوٹو
امریکا یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم دینے پر رضامند، فائل فوٹو

امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، صدرجوبائیڈن یوکرین کو خود مختار، آزاد، خوشحال اور دفاعی صلاحیت سے لیس دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کی نئی کھیپ یوکرین کو میدان جنگ میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل بنائے گی۔

اس نئے امریکی ایڈوانس راکٹ سسٹم سے یوکرین 5 میل دور تک کے ہدف کو نشانہ بنانے کے قابل ہوجائے گا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ یوکرین کے مشرقی علاقے میں ہر روز 100 یوکرینی فوجی ہلاک ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو 120 سے 140 کلومیٹر تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ امریکی ایڈوانس راکٹ سسٹم روس پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہوں گے۔ ہم روسی سرزمین پر جا کر نہیں لڑ رہے، ہمیں اپنے شہروں کا دفاع کرنا ہے۔

دوسری طرف امریکا کی جانب سے یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم فراہم کرنے کے اعلان پر روس نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم دینے کا امریکی فیصلہ انتہائی منفی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یوکرین کو جنگی سازوسامان دینے سے براہ راست تصادم کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین کو ملنے والی امریکی امداد کو انتہائی منفی نظر سے دیکھتا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے جدید راکٹ سسٹم یوکرین نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید